لاہور کی عدالت نے پی ٹی آئی کی لاہور میں ریلی نکالنے اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں گرفتار 4 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ، دوران سماعت پولیس نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی ، عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔ فیصلے میں کہا کہ ناقص تفتیش اور ملزمان کے 161 کے بیانات موجود نہیں ہیں ، عدالت ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرتی ہے ۔ملزمان میں زین العابدین ،دلدار احمد ،سمیرا رانی اور خطاب نواز کو مقدمے سے ڈسچارج کیا ۔





















