قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے انگلش کاؤنٹی یارکشائر سے بقیہ سیزن کے لیے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے۔ یارکشائر کاؤنٹی مینجمنٹ کے مطابق امام الحق رواں ہفتے سرے کے خلاف شیڈول میچ میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔
یارکشائر کے جنرل منیجر نے امام الحق کی شمولیت کو ٹیم کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں خوشی ہے کہ امام الحق جیسے تجربہ کار اوپنر اب ہماری ٹیم کا حصہ ہیں، ان کی موجودگی بیٹنگ لائن کو تقویت دے گی۔"
یارکشائر مینجمنٹ نے بھارتی اوپنر رتوراج کی عدم شمولیت پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ رتوراج کی عدم دستیابی افسوسناک ہے، تاہم ان کی جگہ امام الحق کی شمولیت ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔






















