کوئٹہ میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت 2افراد کےقتل کیس میں نامزد ملزم کا ایک روز جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
کوئٹہ کی انسداددہشتگردی عدالت میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد کےقتل کا کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت سے اےٹی سی کے جج محمد مبین نے کی،واقعےمیں نامزد ملزم سردارشیربازساتکزئی کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر دہرے قتل کا نوٹس لے لیا
عدالت نےملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرسیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالےکردیا،دوسری جانب چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے غیرت کے نام پر دہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے مقتولین کی قبر کشائی کی اجازت دےدی۔






















