وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی شہزادے الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سعودی قیادت و عوام سے دلی تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایکس پیغام میں خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہی خاندان سے دلی تعزیت کی۔انہوں نے سعودی عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہزادہ الولید بن خالد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔






















