کسٹم ڈیوٹیز کی وصولیوں میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹم ڈیوٹیز کی مد میں 252 ارب روپے وصول کئے جوگزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹم ڈیوٹیز کی مدمیں 230 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹم ڈیوٹیز کی وصولیوں میں سہ ماہی بنیادوںپر8 فیصدکی نموہوئی، گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں کسٹم ڈیوٹیز کی مدمیں ایف بی آر کو234 ارب روپے موصول ہوئے تھے۔
مالی سال 2023 میں کسٹم ڈیوٹیز کی مدمیں مجموعی محاصل کاحجم 935 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔ واضح رہے کہ درآمدات میں کمی کے باوجودکسٹم ڈیوٹیز کی مدمیں وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کے مجموعی محاصل میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔