پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبارکا منفی اختتام ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 139000 پوائنٹس کی حد عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاو کا رجحان دیکھا گیا،پاکستان اسٹاک ایکسچینج 139000 پوائنٹس کی حد عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکی،ہنڈریڈ انڈیکس 380 پوائنٹس گر کر 138217 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 600 پوائنٹس کی تیزی اور 434 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی،بینکوں اورفرٹیلائزر میں خریداری،ائل اینڈ گیس کے شیئرز میں فروخت کا دبائو دیکھا گیا،گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 38 ہزار 597 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔





















