حکومتی اعلانات بے سود، ریٹیلرز نے چینی کی قیمت میں کمی سے انکار کردیا، راولپنڈی میں فی کلو چینی 180 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔
راولپنڈی میں چینی 180 سے 200 روپے فی کلو گرام تک فروخت ہونے لگی۔ ریٹیلرز کا کہنا کے کہ جب تک کوئی واضح لائحہ عمل طے نہیں ہوتا قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی بڑی مارکیٹوں میں فی کلو گرام چینی 185 روپے میں دستیاب ہے جبکہ چھوٹی مارکیٹوں میں چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے فی کلو ہے۔
دکانداروں نے حکومت سے واضح لائحہ عمل بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح لائحہ عمل طے کیے بغیر قیمتوں میں کمی ممکن نہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کی ہے جبکہ اسلام آباد میں فی کلو ریٹیل قیمت 172 روپے فی کلو تک رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



















