نمائندہ سماء ٹی وی صادق آباد آصف اعوان گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق نمائندہ سماء ٹی وی صادق آباد آصف اعوان حرکت قلب بند ہونے کے باعث گزشتہ رات انتقال کرگئے، وہ الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی تھے۔
آصف زرداری سماء ٹی وی کے ساتھ گزشتہ تین سال سے زائد عرصہ سے وابستہ تھے، ان کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے صادق آباد میں ادا کی جائے گی۔
آصف اعوان کے انتقال پر صحافی برادری کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
سماء ٹی وی نے آصف اعوان کے انتقال پر دکھ کا اظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم آصف اعوان کی شعبہ صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔






















