مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب کے بڑے دریاؤں میں فلڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور سندھ میں سیلاب کاخدشہ ہے، 22 سے 24 جولائی کے دوران دریاؤں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کوالرٹ جاری کردیاگیا، ریسکیو1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظرتمام پیشگی انتظامات مکمل کریں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے۔ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔
واضح رہے کہ مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل آج شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ،فیصل آباد اور گوجرانولہ میں مون سون بارشوں سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کے مطابق رواں سال پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث 135 شہری جاں بحق ہوگئے جبکہ بارشوں کے باعث156گھر متاثر اور479 شہری زخمی ہوئے۔






















