لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے روز تاجروں کو مارکیٹوں کی بندش سے استثنیٰ ملنے کے باوجود پولیس کی بھاری نفری شہر کی اہم مارکیٹیں بند کرانے لگی۔
حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے پہلے روز ( جمعہ کو ) تاجروں کو مارکیٹوں کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج ہے۔
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ کمشنر لاہور سے کامیاب مذاکرات میں آج استثنیٰ دیا گیا تھا لیکن پولیس زبردستی دکانیں بند کرا رہی ہے
تاجر برادری نے کہا کہ حکومت نے ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن پولیس کی جانب سے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی غنڈہ گردی ہے۔