اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے741 فنی خرابی کے باعث منسوخ کر دی گئی ، طویل تاخیر پر مسافروں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں پی آئی اے کاؤنٹر کا گھیراؤ کرلیا ۔
طیارے میں تین سواکیانوے مسافروں نےسفر کرناتھا، فنی خرابی کےباعث کئی گھنٹےتاخیر کےبعد فلائٹ منسوخ کردی گئی ، مسافروں کا کہنا تھا کہ نہ کھانا ملا، نہ پانی، اورباربارنیا وقت دیاجا رہا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کےمطابق فالٹ دورنہ ہونے پرپرواز منسوخ کی گئی اب یہ پرواز کل دوپہرتین بجے روانہ ہوگی۔ پرواز کے دوسونوےمسافروں کو ہوٹل منتقل کردیاگیا ہے دیگر کو گھروں میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔






















