راولپنڈی میں نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق جبکہ ایک اور واقعے میں ڈھوک سیداں روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔
چکلالہ میں ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے سولہ برس کے نوجوان کی شناخت اسد اللہ کےنام سے کرلی گئی۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔
دوسری طرف ڈھوک سیداں روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ فائرنگ گاڑی میں سوارملزمان نے کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار مقتول عمران ریڑھی کے قریب فروٹ خریدنے کیلئے رکا تھا۔ مقتول جھنڈا چیچی راولپنڈی کا رہائشی ہے۔






















