امریکی شہر لاس اینجلس میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، واقعے میں 20 افراد زخمی ہوگئے، 5 کی حالت تشویشناک ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے سانتا مونیکا بولیوارڈ میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کے ساتھ طبی مسئلہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعے میں 20 افراد زخمی ہوگئے، 5 کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔






















