پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال بن سکتی ہے۔
پنجاب میں موسلادھاربارشوں کے بعد سیلابی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریاؤں میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سید جواد حیدر کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال بن سکتی ہے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرلیے گئے ہیں، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،دریائے راوی ،چناب، جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔






















