ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، کراچی میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا کوئی امکان نہیں۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کا سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا، کراچی میں بھی کلاؤڈ برسٹ کا کوئی امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں مون سون کا نیا سسٹم بن رہا ہے، جس کے تحت کراچی میں آئندہ ماہ بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 روز کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔



















