محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں آج رات سے 25 جولائی تک بارشیں ہوں گی۔
سندھ کے کئی شہروں میں آج رات سے 20 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے جبکہ 21 تا 25 جولائی خیبرپختونخوا کےکئی شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ پنجاب میں 20 تا 25 جولائی بادل برسنے کا امکان ہے، آج سے23 جولائی تک بلوچستان کےکئی شہروں میں بارشیں ہوں گی۔
اسلام آباد راولپنڈی، خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب،کشمیرکےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے راستہ بند ہونے کا خطرہ ہے۔






















