محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
بارشوں کا سلسلہ آج دادو سے شروع ہوگا، سکھر، عمر کوٹ، تھر پارکر، بدین ، سجاول ، کراچی، میر پور خاص، لاڑکانہ، نواب شاہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔
حکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آج ملک کے بعض علاقوں میں موسم گرم، حبس زدہ اور بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی کی تباہ کاریاں جاری ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات کے دوران 54 لوگ جاں بحق ہوئے، بارش کے دوران تمام افراد پنجاب میں جاں بحق اور 227 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق 26 جون تا 17 جولائی 178 افراد جاں بحق، 491 زخمی ہوئے، سب سے زیادہ پنجاب میں 103 افراد جاں بحق، 385 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 38 افراد جاں بحق اور57 زخمی ہوئے۔






















