انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج گرمیوں کی تعطیلات پر چلے گئے جس کے باعث 9مئی سےمتعلق دیگر مقدمات کی سماعت بھی کل بغیرکارروائی ملتوی ہونےکاامکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کےجج گرمیوں کی تعطیلات پرچلےگئے، اےٹی سی کےجج امجدعلی شاہ 7اگست تک گرمیوں کی تعطیلات پر رہیں گے ، جج کی رخصت کے باعث کل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی ہونے کا امکان ہے ۔






















