اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار ڈیٹا جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کےمجموعی ڈالر ریزرو بیس ارب ڈالر سے نیچے آ گئے ہیں مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں سات کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کی کمی سے انیس ارب پچانوے کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہو گئے ۔
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی کے باعث ہوئی ہے کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس نوعشاریہ پانچ کروڑ ڈالر کم ہوکر پانچ ارب تینتالیس کروڑ ڈالر رہ گئے ۔
اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر اضافے سے چودہ ارب باون کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔






















