خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر ٹاس اے این پی نے جیت لیاہے ، ایک اور سیٹ ملنے پر اے این پی کے اراکین کی تعداد 4 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کی خاتون کی مخصوص نشست پر اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ٹاس کیا گیا جو کہ الیکشن کمیشن میں ہوا، ٹاس کے موقع پر دونوں پارٹیوں کے عمائدین موجود تھے ، ٹاس جیتنے سے اے این پی کے اراکین کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اقلیتی نشست پر دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جس سے اقلیتی نشست جے یو آئی ایف کو مل گئی ہے ۔






















