وزیراعظم شہباز شریف آج نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہنگامی دورہ کریں گے۔
وزیراعظم ملک بھر میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ این ڈی ایم اے حکام وزیراعظم کو ممکنہ خطرات، حفاظتی اقدامات اور امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہ حالیہ موسمی صورتحال کے تناظر میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ این ڈی ایم اے میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری شدید بارشوں، سیلابی کیفیت اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اس دوران وزیراعظم کو متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے، حفاظتی اقدامات اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے سیٹلائٹ امیجز کی مدد سے آئندہ دنوں کے موسم اور ممکنہ خطرات سے متعلق پیشگی معلومات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔






















