آئی سی سی نے بھارت کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر انگلش ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے مطابق بھارت کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ کے باعث انگلینڈ ٹیم پر 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 2 پوائنٹس کی کٹوتی بھی کی گئی ہے، انگلینڈ ٹیم نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کرائے۔
آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ کی زا عائد کی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم کروانے پر ٹیم پر 5 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، آئی سی سی قوانین کے مطابق ایک اوور کم کروانے پر 1 پوائنٹ بھی کٹتا ہے۔






















