متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور نے آج اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کی کال دیدی۔ احتجاج کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو تحریری درخواست بھی دیدی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن میں صوبائی اور وفاقی شہدا ملازمین کی فیملیزشامل ہیں۔ 33 سال سے منصوبہ التواء کا شکار ہے اور پی ٹی آئی حکومت میں شنوائی نہیں ہو رہی۔
متاثرین کا کہنا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کے سامنے احتجاج کرنا چاہتے ہیں تاکہ مرکزی قیادت نوٹس لے۔ درخواست صدر انجمن متاثرین ریگی ماڈل ٹاؤن پشاورکی جانب سےدی گئی۔ درخواست کی نقل اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو بھی ارسال کی گئی ہے۔






















