پاکستان بیورو آف شماریات نے مالی سال 2024-25ء کے پہلے 11 ماہ (جولائی 2024 تا مئی 2025) کے دوران بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں بڑی صنعتوں کی مجموعی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم، اپریل 2025 کے مقابلے میں مئی 2025 کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.39 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
11 ماہ کے دوران کارسازی کے شعبے نے نمایاں ترقی دکھائی، جہاں پیداوار میں 43.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروں کی پیداوار میں 51 فیصد، ٹرکوں اور بسوں میں 80 فیصد، اور جیپوں کی پیداوار میں 55 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹریکٹرز کی پیداوار میں 54.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔
ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.79 فیصد اضافہ ہوا، لیکن کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد کمی کے باعث اس شعبے کو چیلنجز کا سامنا رہا۔
پیٹرولیم شعبے میں 4.74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کا 80 فیصد استعمال شامل ہے۔
تمباکو کی پیداوار میں 8.85 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
فرنیچر کے شعبے میں پیداوار سب سے زیادہ متاثر ہوئی، جہاں 58.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس شعبے کی پیداوار میں 35.41 فیصد کمی ہوئی۔
فیبریکیٹڈ میٹیریل کی پیداوار میں 15.30 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
الیکٹریکل آلات کی پیداوار میں 12.74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
فوڈ سیکٹر کی پیداوار میں 2.32 فیصد کمی ہوئی، جبکہ شوگر سیکٹر میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔
کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 4.06 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔





















