کراچی میں ہاکس بے کے قریب کار دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے ہاکس بے کے قریب تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے دیوار سے ٹکرا گئی، حادثے میں دو بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو کے مطابق حادثے کی شکار کار میں 10 افراد سوار تھے، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
انچارج سول اسپتال ٹراما سینٹر ڈاکٹر عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہاکس حادثے کے مجموعی طور پر 10 افراد کو سول ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جن میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والا خاندان ہاکس بے پر پکنک منانے کے بعد واپس جارہا تھا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں جبکہ 3 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔





















