لاہور مرکزی دفتر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےسابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں آئندہ عام انتخابات اورپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیاگیا۔
رپورٹس کے مطابق سابق ارکان قومی اسمبلی افتخارنذیر، رانا اشتیاق، ساجد مہدی جبکہ سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمرعلی السلام اوراحسان رضاخان نےسابق وزیراعظم سے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اورپارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیاگیا۔ شہبازشریف نےاکیس اکتوبرکومینارپاکستان پرتاریخی جلسہ منعقد کرنے پرپارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی ہمارامقصد ہے۔ مہنگائی سےعوام کی جان چھڑانی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ نوازشریف نےہمیشہ ملک اورعوام کی خدمت کی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف کی خصوصی ٹیم کل کراچی پہنچےگی۔ جو پیرپگارا اور ایم کیوایم کی قیادت سےملاقات کرےگی۔ مسلم لیگ ن کے کل کراچی پہنچنےوالے وفد میں ایازصادق، خواجہ سعدرفیق اور دیگر رہنما شامل ہونگے۔ لیگی وفد پیرپگارا اور ایم کیوایم کی قیادت سےملےگا۔
مسلم لیگ ن کے وفد میں بشیر میمن اور سابق گورنر محمد زبیر بھی شامل ہوں گے۔ لیگی وفد آئندہ عام انتخابات میں جی ڈی اے، مسلم لیگ ن اور ایم کیوایم پاکستان کےاتحاد سےمتعلق مشاورت کرےگا۔ بعد ازاں مسلم لیگ ن کااعلی سطح کاوفد ہفتہ کو پریس کلب کا دورہ کرےگا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر پاکستان سے مشاورت کے بعد 8 فروری 2024 کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں اتحادی بننے اور بنانے کیلئے رابطے میں آنا شروع ہوئی ہیں۔ او ر سیاسی رہنماؤں نے الیکشن مہم کیلئے رابطے تیز کر دئیے ہیں۔