ترجمان پاور ڈویژن نے پیک آورز بڑھانے سے متعلق زیر گردش خبریں جھوٹ اور بے بنیاد قرار دے دی ہیں ۔
ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے پیک آورز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صبح کے وقت کو بھی ’’پیک آورز‘‘ قرار دینے کی خبریں غلط ہیں، ’’پیک آورز‘‘ کا دورانیہ پہلے کی طرح رات میں ہی ہے ۔






















