وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر بحرین کےدارالحکومت منامہ پہنچ گئے۔
بحرین کےوزیرداخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نےایئرپورٹ پراستقبال کیا،بحرینی وزارت داخلہ ہیڈ کوارٹر آمدپر وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےبحرینی ہم منصب سےاہم ملاقات کی،باہمی دلچسپی کےامور اورسکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا،ملاقات میں سکیورٹی تعاون مزیدبڑھانےکی ضرورت پرزوردیاگیا،انسداد دہشتگردی،انسداد انسانی اسمگلنگ اورانسداد منشیات کےحوالے سےاشتراک کارپربات چیت ہوئی۔
اس موقع پروزیرداخلہ نےکہا انسدادمنشیات وانسداد انسانی اسمگلنگ کے لئےتعاون بڑھانا وقت کی ضرورت ہے،بحرینی وزیرداخلہ نےکہادونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون اورکوآرڈینیشن کو قدر کی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔
وزیرداخلہ نےبحرینی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی،اور بحرینی وزارت داخلہ میں رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔






















