پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار شروع ہوتے ہی ریکارڈ بنادیا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 134000 پوائنٹس کی حد عبور کرگئی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 348 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ شروع ہوا
اسٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں رزلٹ سیزن ریلی شروع ہوگئی،آج یو بی ایل اپنے ششماہی مالی نتائج کا اعلان کرے گا،سرمایہ کاروں کو 5.50 روپے ڈیویڈنڈ ملنے اور 13 روپے فی حصص آمدنی کی توقع ہے۔





















