لاہور میں بارش کےباعث نومئی جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کے جیل ٹرائل میں کارروائی نہ ہوسکی۔عدالت کا جیل میں ناقص انتظامات پر اظہار ناراضی اور سماعت کے دوران بجلی بحال رکھنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج منظرعلی گل نےکوٹ لکھپت جیل میں جاکرکیسزکی سماعت کی۔
لاہورمیں ہونے والی بارش سےجیل میں پانی کھڑا ہوگیا اور بجلی بند ہوگئی،جیل میں بجلی بند ہونےاورناقص انتظامات پرعدالت نے اظہار ناراضی کیا۔عدالت نے آئندہ کمرہ عدالت کو جنریٹر کے ساتھ منسلک رکھنے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نےجناح ہاؤس میں انیس جولائی جبکہ دومقدمات میں بارہ جولائی تک سماعت ملتوی کی۔
جناح ہاؤس ،تھانہ شادمان اورراحت بیکری کے باہرجلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت تھی۔گرفتارملزم شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد ،اعجاز چوہدری سمیت دیگرکوعدالت میں پیش کیا گیا تھا۔






















