بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی عرفان پٹھان نے افغانستان کی پاکستان کے خلاف میچ میں کامیابی پر گراونڈ میں خوب بھنگڑے ڈالے اور بعدازاں جب آسٹریلیا سے افغانستان کو دردناک شکست ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب ٹرول کیا اور طرح طرح کی میمز بھی وائرل ہوئیں ۔
پاکستان کے خلاف مسلسل بولنے والے سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان کو ان کی حقیقت بابراعظم نے ایسی دکھائی کہ وہ اپنا سا منہ لے کر رہے گئے ۔سٹار سپورٹس نے بابراعظم کا انٹرویو کرنے کیلئے رابطہ کیا اور ان کی پروڈکشن ٹیم ملنے کیلئے آئی، بتایا کہ عرفان پٹھان آپ کا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں لیکن بابراعظم نے انہیں کوئی لفٹ ہی نہیں کروائی ۔ جب یہ بات عرفان پٹھان کو پتا چلی تو انہوں نے کہا کہ میں خود بابراعظم کے پاس جاوں گا اور انٹرویو کا کہوں گا ، عرفان پٹھان کو یقین تھا کہ کوئی انہیں کیسے انکار کر سکتا ہے لیکن ان کا یہ غرور اس وقت ٹوٹا جب وہ بابراعظم سے ملنے کیلئے گراونڈ میں گئے اور انٹرویو کا کہا جس پر قومی ٹیم کے کپتان نے زبردست جواب دیتے ہوئے کہا کہ " جو بھی پاکستان کے خلاف باتیں کرتے ہیں میں ان سے بات نہیں کرتا " ۔ بابراعظم یہ جملہ بول کر وہاں سے چلے گئے اور مزید بات کرنے سے انکار کر دیا ۔