پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
پی ٹی ایم اے کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کےبیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں،خانیوال میں 51 ،راولپنڈی 42 ،ساہیوال 44 اور مری میں 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 23 ،اوکاڑہ 30 ،منڈی بہاوالدین 27 اورمنگلا 24 میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کےبیشترعلاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں،شہریوں سےگزارش ہےدریاؤں ندی نالوں میں نہرگزنہ نہائیں، حکومت پنجاب کی جانب سےدریاؤں نہروں اور ندی نالوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہے،شہری کچے مکانات اورخستہ عمارتوں میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش کا موجودہ سلسلہ ایک سےدو روزمزید جاری رہےگا،بالائی خیبرپختونخوا، کشمیرشمال مشرقی پنجاب اور وسطی پنجاب کے بعض علاقوں میں موسلادھاربارش برسےگی،دو تین دن کےوقفے سے نیا سلسلہ بھی ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔



















