امریکی ٹینکالوجی کمپنی ایپل نے شائقین کے لئے آئی فون 15 سیریز لانچ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق ایپل نے منگل کے روز آئی فون 15 سیریز کی لانچنگ کی ہے جس میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔
ایپل نے اسمارٹ فون کی فروخت کے لیے عالمی سطح پر ایک مشکل دور کے دوران قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا انتخاب کیا۔
آئی فون 15 کی قیمت کا آغاز 799 امریکی ڈالر سے ہوتا ہے اور آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
آئی فون 15 پرو میں ٹائٹینیم کیس اور تیز چپ ہے جو بہتر کیمرے اور موبائل گیمنگ کو قابل بناتی ہے۔
پرو سیریز کے لیے قیمتیں 999 امریکی ڈالر اور پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ پہلا آئی فون اسٹیو جابز نے 2007 میں متعارف کروایا تھا جبکہ اب تک دنیا میں 230 کروڑ سے زائد آئی فونز فروخت ہو چکے ہیں۔