ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ 2025 کے کوارٹر فائنلز میں شاندار مقابلوں کے بعد امریکا کے ٹیلر فرٹز اور عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا نے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔
امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے روس کے 17 ویں سیڈ کیرن کیچانوف کو چار سیٹس کے سخت مقابلے میں 6-3، 6-4، 1-6، 7-6(4) سے شکست دی۔
گزشتہ سال یو ایس اوپن کے رنر اپ ٹیلر فرٹز کا یہ پہلا ومبلڈن سیمی فائنل ہے جو انہوں نے تیسرے سیٹ میں ناکامی اور پاؤں کی تکلیف کے باوجود حاصل کیا۔
ٹیلر اب سیمی فائنل میں دو بار کے دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز یا برطانوی کھلاڑی کیمرون نوری سے مقابلہ کریں گے۔
دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک آرینا سبالنکا نے جرمنی کی 104ویں رینکنگ کی حامل لورا سیگمنڈ کو سنسنی خیز میچ میں 4-6، 6-2، 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سبالنکا نے تیسرے سیٹ میں آخری تین گیمز جیت کر فتح حاصل کی۔
سبالنکا اب سیمی فائنل میں امریکی کھلاڑی امانڈا اینسیمووا یا ایناستاسیا پاولیوچنکووا سے مقابلہ کریں گی۔




















