امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، اسرائیلی وزیراعظم سے آج دوبارہ ملاقات کروں گا میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب ک کرتے ہوئے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ میں جمعہ کو ٹیکساس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا، کیئر کاؤنٹی میں افسوسناک صورتحال ہے، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں اچھا کام کررہی ہیں۔
کابینہ کے اجلاس میں امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ اب تک ٹیرف کی مد میں 100 ارب ڈالر وصول ہو چکے ہیں، ٹیرف کی رقم سال کے اختتام تک 300 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے بمبار طیاروں نے فردو جوہری پلانٹ کو تباہ کردیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کئی ممالک پر ٹیرف عائد کیا ،جس کی رقم یکم سے آنا شروع ہوجائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ ہم اسٹیلتھ بمبار طیاروں کے ساتھ ایرانی آسمانوں میں داخل ہوئے، جب ایرانیوں کو حملے کا علم ہوا تو ہم فضائی حدود سے نکل چکے تھے، ہم نے ایران میں جوہری تنصیبات کو تباہ کیا۔
صدر ٹرمپ کا کہناتھا کہ میں آج دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کروں گا، نیتن یاہو سے غزہ سے متعلق دوبارہ بات ہوگی، میں غزہ کے مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہوں۔
ان کا کہناتھا کہ روسی صدر پیوٹن سے خوش نہیں ہوں، میں روس پر پابندیوں پر غور کر رہا ہوں بہت سخت پابندیاں ہوسکتی ہیں، ہم نے یوکرینیوں کو اب تک کے بہترین ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ٹرمپ کا کہناتھا کہ افغانستان سے انخلا ملکی تاریخ کا سب سے شرمناک لمحہ تھا۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ تمام ممالک کو یکم اگست تک محصولات کی تعلیمی کرنی چاہیے ، ٹیرف سے متعلق تاریخ تبدیل نہیں کریں ۔





















