بڑے سرکاری افسران کے لیے ایک اہم رعایت کا اعلان کرتے ہوئے وزارتِ خزانہ نے کمپنیوں کے بورڈز میں شامل افسران کے لیے معاوضے کی حد ختم کرنے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہےاور 10 جولائی 2024ء کا جاری کردہ اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے ۔
پہلے طے شدہ اصولوں کے تحت سرکاری افسران کے لیے بورڈ ممبر کی حیثیت سے سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد معاوضہ لینا ممنوع تھا۔ اس سے زائد رقم خزانے میں جمع کروانا اور اس کی مکمل تفصیلات متعلقہ وزارت کے انتظامی وِنگ کو فراہم کرنا لازمی تھا۔ تاہم اب خلاف ضابطہ لاکھوں روپےمعاوضہ لینےوالےسرکاری افسران کو تحفظ مل گیا ہے۔





















