رفح کو بڑی جیل بنانے کا اسرائیلی مزموم منصوبہ سامنے آگیا،جس کے تحت وہاں انسانی ہمدردی کا شہر بنانے کا ڈرامہ رچایا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے تمام فلسطینیوں کو رفح میں آباد کرنے کا پلان پیش کردیا،کہا چھ لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو سیکیورٹی کی جانچ کے بعد یہاں منتقل کیا جائے گا۔
بائیس لاکھ فلسطینی چھوٹے سے علاقے میں مقید ہونگے،انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،اسرائیل کے مکروہ ایجنڈے پر حماس کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا،دوسری جانب شمالی غزہ میں جھڑپ کے دوران پانچ صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔
وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا امریکا کیساتھ مل کر ایسے ممالک کی تلاش پرکام کررہے ہیں جو فلسطینیوں کو بہترمستقبل دے سکیں،سیکیورٹی کی خودمختاری ہمارے پاس رہنی چاہیئے۔





















