قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے بحال ہونے والے اراکین کو معطلی کے عرصے کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کےمطابق ان 19 اراکین کو 13مئی 2024 سے لےکر عدالتی فیصلے کی تاریخ تک کی بنیادی تنخواہیں ادا کی جائیں گی،البتہ ٹی اے ڈی اےاوردیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے،ارکان قومی اسمبلی کو 13 مئی 2024 سے 31دسمبر تک ڈیڑھ لاکھ روپے فی رکن بنیادی تنخواہ ادا کی جائے گی۔
یکم جنوری 2025 سےعدالتی فیصلے تک بڑھی ہوئی تنخواہ کے تناسب سے بنیادی تنخواہ ملےگی، قومی اسمبلی کےمجموعی طورپر 22 اراکین معطل ہوئے تھےجن میں سے 19 کی بحالی کا نوٹیفکیشن ہوچکا، صوبائی اسمبلیوں کے 55اراکین کو بھی بنیادی تنخواہ ان کی اسمبلیوں کے ایکٹ کے مطابق ادا ہو گی۔
77 اراکین کو 13 مئی 2024 کو معطل کیا گیا تھا,نوٹیفکیشن ہوتے ہی ان ارکان کی تنخواہیں روک لی گئی تھی۔






















