کراچی کے علاقے لیاری میں بلڈنگ گرنے کے دوران ہلاک مہیشوری ہندو برادری کے 20 افراد کی تدفین کردی گئی۔
کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں 20 افراد کا تعلق مہیشوری ہندو برادری سے تھا۔
لیاری واقعے میں ہلاک مہیشوری ہندو برادری کے 20 افراد کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قریب ہندو قبرستان میں کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے ہندوؤں کی آخری رسومات سونارا ہال میں ہوئیں۔ واضح رہے کہ مہیشوری ہندو برادری اپنے مرنے والوں کی تدفین کرتی ہے۔






















