لاہور میں شدید بارش کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، پیکوروڈ، جوہر ٹاؤن، تاج باغ سمیت مختلف علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب لیسکو کا دعویٰ ہے بجلی کی سپلائی کہیں معطل نہیں۔
لاہور میں اتوار کی صبح موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، پیکو روڈ، جوہر ٹاؤن، چونگی امر سدھو، تاج باغ، ہربنس پورہ میں بجلی معطل ہے، ماڈل ٹاؤن، داروغہ والا، ٹھوکر نیازبیگ میں بھی بجلی بند ہے۔
لیسکو ترجمان کا دعویٰ ہے کہ بارش کے باوجود لاہور شہر میں بجلی کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شدید بارش میں لیسکو کا آپریشنل اسٹاف الرٹ ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کی سپلائی ڈیمانڈ کے مطابق ہے، کوئی شارٹ فال نہیں۔






















