عبدالعلیم خان ہمت ،جرات اور صلہ رحمی کا استعارہ ہے۔ وہ علیم خان جس نے کئی بجھتے چولہے جلائے، جومفلسوں کی آوازاور بے سہاروں کا سہارا ہے، عبدالعلیم خان وہ مسیحا ہے جس نے کتنوں کوموت کے منہ سے نکالا، جو عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہے اور خدمت کا ذریعہ فلاحی امور ہوں یا سیاست ، علیم خان کا مطمع نظر محض عوام کی دادرسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔
گزشتہ دنوں ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نےعبدالعلیم خان فائونڈیشن زیر انتظام چلنے والے سروسز ہسپتال میں قائم ڈائیلسز سنٹرکا دورہ کیااور لوگوں کی عیادت کی،اس حوالے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں ٹک سٹار کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان فائونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے اس سنٹرمیں لوگوں کا جدید ٹیکنالوجی کیساتھ مفت علاج کیا جارہا،اور یہاں پر دی جانے والی تمام سہولیات مفت ہیں۔
جنت مرزا نےڈائیلسز سنٹرمیں زیر علاج لوگوں سے گفتگو بھی کی، جہاں ایک بزرگ مریضہ نےعبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو بتایا کہ مجھے دوسرے ڈاکٹروں نے جواب دیدیا تھا۔
View this post on Instagram
ویڈیومیں جنت مرزا کا کہنا تھا کہ صرف انتا ہی نہیںعبدالعلیم خان فائونڈیشن نے پورے لاہور میں9 سے زائدفری ڈسپنسریاں بھی قائم کی ہیں، جہاں آپ ف ڈاکٹروں سے فری مشورہ بھی لے سکتے ہیں، اور یہاں پرمریضوں کو تمام ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
ٹک ٹاک سٹار نے بتایا کہ عبدالعلیم خان فائونڈیشن کے کفالت پروگرام سےبے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کے 300 کے قریب گھر چل رہے ہیں، اس کے علاوہ فائونڈیشن کی جانب سے لاہور میں جگہ جگہ واٹر فلٹرایشن پلانٹ بھی لگائے ہیں، جن تمام لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں جنت مرزا نے عوام سے اپیل کی کہ اچھےکاموںکو آپ بھی زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ شیئرکریں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مڈل کلاس کے سکڑنے اور مہنگائی کے جال میں پھنسےغربت کی لکیر سے نچلے طبقے کی تعداد میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ مہنگائی کا جِن کسی کے قابو میں نہیں آرہا ہے ایسے میں غریب تو غریب تر ہو رہا ہے جس میں روزمرہ معمولاتِ زندگی ہوں یا بھوک، بیماری اور بے روزگاری سے نمٹنا، ہمارے سفید پوش طبقے کے لئے ایک بڑا امتحان بن گیا ہے۔ بلاشبہ عوام کی دردمندی کا جذبہ وہ خداد داد تحفہ ہے جواللہ اپنے گنے چنے لوگوں کے دلوں میں ہی ڈالتا ہے شاید چند نوازے ہوئے لوگوں میں سے ایک عبدالعلیم خان بھی ہیں ۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن
"عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن" غریب نادار اور بےسہاروں کے لئے وہ شمع ہے جو علیم خان کے دردمند دل میں روشن ہے جس میں دکھی انسانیت کی خدمت اورمعیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت سے خواب ہیں جنہیں شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے وہ دن رات کوشاں ہیں۔
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن غریب، نادارا ور بے سہارا لوگوں کے لئے وہ امید کی کرن ہے جس نے دیئے سے دیا جلانے کا عزم کیاہوا ہے۔ اس حوالے سے فاؤنڈیشن کے "کفالت پروگرام" کے ذریعے اس وقت فاؤنڈیشن نے لگ بھگ 300سے زائد خاندانوں کی کفالت کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ واضح رہے یہ 300 خاندان وہ ہیں جن میں بیوہ، یتیم اورکئی بے سہارا افراد شامل ہیں جن کا کوئی کمانے والا نہیں ہے اور وہ روز افزوں بڑھتی مہنگائی میں خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں "کفالت پروگرام" ان کی کفالت کرنے میں پیش پیش ہے۔
سروسز ہسپتال میں عبدالعلیم خان فاؤنڈین کا قائم کردہ ڈائیلسز سنٹر
پاکستان میں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر مہینے لاکھوں افراد ڈائیلسز کرواتے ہیں جس کے اخراجات کسی متوسط طبقے یا سفید پوش طبقے سے تعلق رکھنے والے متاثرہ افراد کے لئے ممکن نہیں۔ ایسے میں بعض ایسے مریض بھی ہوتے ہیں جنہیں ہفتے میں دو سے 3 مرتبہ ڈائیلسز کروانے کی ضرورت ہوتی ہے اور یقیناً یہ اخراجات ان کی استطاعت سے باہر ہوتے ہیں ایسے میں بہت ضرورت ہے کہ کوئی ایسا ادارہ ان کی پہنچ میں ہو جہاں وہ بغیر کسی پیچیدہ طریقہ کار کے مفت علاج کی بروقت سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
لاہور کے سروسز ہسپتال میں قائم عبدالعلیم خان فاؤندیشن کے ڈائیلسز سنٹر میں ہرمہینے ہزاروں مریض مستفید ہوتے ہیں۔ ڈائیلسز سنٹر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مشینری اور دیگر وسائل بروئے کار لائےجاتے ہیں۔ مریضوں کو ہسپتال میں پُرسکون اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جاتا ہے جس سے انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کی تکلیف ادارے کی تکلیف ہے۔ عبدالعلیم خان فاؤندیشن کے ڈائیلسز سنٹر میں مفت اور بغیر کسی پیچیدہ طریقہ کار کے علاج کی سہولت ملنے ہرمریض اور ان کے اہلِ خانہ عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ انہیں جھولیاں اٹھا کر دعائیں بھی دیتے ہیں۔
فری ڈسپنسریاں
عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے مختلف مقامات پر9 فری ڈسپنسریاں قائم کی ہیں جن میں فری کنسلٹیشن کے ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
اس مہنگائی کے دور میں محض نزلہ وزکام اور بخار کی دوائی لینے کے لئے ڈاکٹر کےپاس جائیں تو ہزاروں کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں لیکن عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن کا یہ قدم انتہائی قابلِ تحسین ہے جس میں روزانہ ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
واٹر فلٹریشن پلانٹس
دورِ حاضر میں صاف شفاف پانی کا حصول سب سے اہم ضرورت ہے۔ صاف پانی کی عدم دستیابی بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ بنتی ہے۔ اس سے بچنے کے لئے ہر کسی کے لئے برانڈڈ فلٹرڈ واٹر خرید کر پینا ممکن نہیں ۔
ایسے میں عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن نے جگہ جگہ واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں تاکہ صاف پانی کی فراہمی بلاامتیاز ہر امیر و غریب کے لئے ممکن بنائی جاسکے۔