کراچی کا علاقے لیاری میں پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے 4 بڑے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں،م جن میں 65 قیمتی انسانی جانیں ضائع اور درجنوں رہائشی زخمی ہوئے۔
کراچی میں گزشتہ روز 6 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، ملبے می اب بھی کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لیاری میں 5 برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے 4 بڑے واقعات سامنے آچکے ہیں، عمارتیں زمین بوس ہونے سے 65 اموات اور درجنوں رہائشی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمارتیں منہدم ہونے کے سب سے زیادہ 3 واقعات 2020ء میں رپورٹ ہوئے، مارچ 2020ء میں لیاری میں ایک منزلہ عمارت بارشوں کے باعث گری، جون 2020ء کی ابتدائی تاریخ میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے 22 اموات ہوئیں جبکہ جون 2020ء میں ہی خدا داد مارکیٹ میں 5 منزلہ عمارت گری جس کے نتیجے میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں 4 جولائی 2025ء کے واقعے میں بھی اب تک 17 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
پانچ سالوں کے دوران لیاری میں عمارتوں کے چھجے اور چھتیں گرنے کے بھی کئی واقعات رپورٹ ہوئے، کئی عمارتوں کے کمزور حصے گرنے کے واقعات بھی معمول بن چکے ہیں۔






















