وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں عمارت گرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے 17 افراد کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیابی اور غمزدہ خاندانوں کو صبر عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری اداروں اور لوگوں کو ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنا ہوگا، بروقت اقدامات اور تھوڑی توجہ سے ایسے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں اب تک 17 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوچکے ہیں، متعدد افراد کے اب بھی ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



















