کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کیلئے عائشہ منزل سے گرومندر تک روڈ مختلف مقامات سے بند کردی گئی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عوام پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں۔
کراچی میں 9 محرم الحرام کے جلوس کیلئے عائشہ منزل پل سے لیاقت آباد 10 نمبر جانیوالا روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، ٹریفک کو عائشہ منزل برج کے نیچے سے غریب آباد کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق تین ہٹی، جہانگیر روڈ سے گرومندر جانے والا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، گرومندر سے جمشید روڈ جانے والے ٹریفک کو پیپلز چورنگی کی طرف موڑا جارہا ہے جبکہ گرومند سے تین ہٹی جانے والے ٹریفک کو لسبیلہ کی طرف بھیج رہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی بی سے آنے والے ٹریفک کو برج کے اوپر سے شہید ملت روڈ بھیج رہے ہیں، عوام پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔





















