بین الاقوامی اور مقامی صرافہ مارکیٹس میں ایک روزہ استحکام کے بعد سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
24 کیرٹ فی تولہ سونا 1,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3,335 ڈالر کا ہو گیا ہے۔



















