محکمہ موسمیات نےگلگت بلتستان اورخیبر پختونخوا میں گلاف اوردریائےکابل سمیت پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے خدشے کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سےجاری کیےگئےالرٹ کےمطابق چھ جولائی سے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں دریاؤں سے ملحقہ علاقوں میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،الرٹ کےمطابق سات جولائی سے دریائے کابل سمیت ملک بھر کےمختلف دریاؤں کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
بارشوں کے باعث ڈی جی خان کےپہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اورمشرقی بلوچستان اور شمالی پنجاب کے شہری علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے،محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں موجود گلیشیائی جھیلوں کےپھٹنے کا الرٹ بھی جاری کردیا ہے۔
بڑھتےدرجہ حرارت اور شمالی علاقوں میں بنتی موسمی صورتحال کےباعث گلگت بلتستان اورخیبرپختو نخوا میں برفانی جھیلیں پھٹنے کے امکانات بڑھ گئے۔۔زائد درجہ حرارت سے گلشئیر پگھلنےکی رفتار میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
رواں اورآئندہ ہفتے برفانی جھیلیں پھٹنے سے ان کے ملحقہ وادیوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے تمام ریسکیو اداروں کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔






















