ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا موٹر وہیکل رجسٹریشن سسٹم خراب ہوگیا، سسٹم دو روز سےبند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام کا کہناہے کہ سسٹم ری ویمپ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کام بند ہے، کچھ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ ہوا جن کیلئے سسٹم اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہناہے کہ آج پورے پنجاب میں ایکسائز دفاتر میں کام نہیں ہو رہا، گرمی میں بار بار ایکسائز آفس کے چکر لگانا مشکل ہے، ایکسائز افسران و ملازمین خوش گپیوں میں مصروف ہیں، اپ گریڈیشن چھٹی کے دنوں میں کرنی چاہئے۔
ڈائریکٹر ایکسائز کا کہناتھا کہ شہری پریشان نہ ہوں ہوسکتا ہے کل تک سسٹم فعال ہو جائے۔






















