لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ کی جانب سے 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے زمرے میں آتے ہیں اور انہوں نے انویسٹی گیشن پراسس میں تعاون نہیں کیا۔
فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک ، فوٹوگرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی تھی تاہم بانی پی ٹی آئی نے انویسٹی گیشن کے دوران تعاون نہیں کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ تمام کیسوں میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے اور بانی پی ٹی آئی کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔






















