پنجاب کے سرکاری اسکولز میں 18 لاکھ بچوں کی گھوسٹ انرولمنٹ ہرپانچ میں سے ایک بچہ گھوسٹ نکلا۔
محکمہ تعلیم پنجاب نےڈیٹا انجینئرز کی مدد سےجعلی انرولمنٹ پکڑلی،پنجاب حکومت کوسالانہ اربوں روپےکا نقصان ہو رہا ہے،دستاویزات میں طلبا کی تعداد1 کروڑ8 لاکھ ظاہرکی گئی،سرکاری اسکولز میں ہر5 میں سے ایک بچہ گھوسٹ نکلا،سرکاری اسکولوں میں 90 لاکھ بچےموجود ہیں،تمام اضلاع کے اسکولز میں 40 ہزارسے زائد جعلی رجسٹریشن کی گئی۔
فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ،رحیم یار خان میں گھوسٹ انرولمنٹ کی زیادہ تعدادہے،راولپنڈی اوربہاولپور میں گھوسٹ بچوں کی تعداد بھِی سب سےزیادہ نکلی،طلبا کی تعداد پرنان سیلری بجٹ ماہانہ 4 ارب، سالانہ 50 ارب اضافی دیا گیا۔
رانا سکندرحیات کا کہنا ہےکہ نادرا کی مدد سے تمام حقیقی طلبا کی نشاندہی ہوئی،47 ہزاراضافی اساتذہ کی نشاندہی کرلی گئی،اساتذہ نے تبادلوں سے بچنے کیلئےاسکولوں میں جعلی انرولمنٹ کی۔






















