لاہور ہائیکورٹ نےیوٹیلیٹی اسٹور ملازمین کی بحالی کے فیصلے پرعمل نہ کرنے پر افسران کو طلب کرلیا ہے۔
لاہورہائیکورٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورملازمین کی بحالی کےفیصلےپرعمل نہ کرنےکیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ساجدمحمودسیٹھی نے کیس کی سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیا کہ عدالتی حکم کےباوجود نوکری پربحال نہیں کیاجارہا،عدالت نےبرطرفی کے حکم پر حکم امتناعی جاری کرکے بحالی کاحکم دیا،عدالت سے استدعا ہے کہ نوکری پربحالی اور تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات جاری کرے
عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست ناقابل سماعت قرار دینےکی استدعا کو مسترد کرتے ہوئےیوٹیلیٹی اسٹور کے ذمے دار افسر کو طلب کرلیا،ریماکس میں کہا ذمہ دار افسر کو جیل بھی بھجوایاجائےگا اور اسکی تنخواہ بھی بند کیجائےگی۔






















